کوئی سیاسی سمجھوتہ ہوا تو کراچی کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، طلال چوہدری

December 12, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 18

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ کراچی کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ وہاں امن قائم رہے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی سیاسی سمجھوتہ ہوا تو کراچی کے امن کو خطرہ ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا سمجھوتہ کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔