جنرل راحیل پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں،عمران خان

December 14, 2015 12:00 pm0 commentsViews: 23

پاکستان اور بھارت میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہوں گے
دونوں ممالک میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دوسرے سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے،اس کو سیاست سے دور رکھاجائے، انٹرویو
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہونگے بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ جنرل راحیل پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازع کی وجہ ہے اس کے علاوہ دونوں ممالک میں کوئی بڑا ایشو نہیں ۔سابق بھارتی وزیراعظم من موہن نے بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک میں کشمیر سب سے بڑا تنازع ہے۔امید ہے کہ نریندر سنگھ مودی مذاکرات کو آگے بڑھائینگے پاکستان اس کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی نے دہشت گردوں کیخلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہیجو بھی دہشت گردی کرے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔سانحہ اے پی ایس میری زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے کبھی اس کو نہیں بھول سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے کہنے پر کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنی باتیں منوا لے اور ہماری کوئی بات نہ مانے۔ اگر بھارت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو دنیا کو دکھائے۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز ہونی چاہئے اس کو سیاست سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے پاکستانی کو نہیں جانتا جس نے مممبئی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہو۔