ریحام خان اچھی ماں اور ورکنگ ویمن ہیں کپتان نے بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا

December 14, 2015 12:08 pm0 commentsViews: 67

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر لاجواب کر دیا کہ ریحام خان اچھی ماں اور ورکنگ ویمن ہیں ان کی یہی بات مجھے پسند آئی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ریحام خان ایک اچھی ماں اور ورکنگ ویمن ہیں، وہ ایک ہی وقت میں بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کام بھی دیکھتی ہیں اور ان کی یہی بات مجھے پسند آئی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق بہت برا لفظ ہے اللہ کسی پر یہ وقت نہ لائے۔ انہوں نے طلاق اور ریحام خان کے معاملے پر بھارتی صحافیوں کو لاجواب کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میرا اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلا انٹر ویو دیکھیں بات سمجھ میں آجائے گی۔