رینجرز کے اختیارات میں آج مشروط توسیع کا امکان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے آج ( بروز پیر) کے اجلاس کے دوران سندھ میں رینجرز کے قیام کے حوالے سے قرار داد پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قرار داد کا مسودہ منظوری کیلئے قیادت کو بھیج دیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت قرار داد میں رینجرز کی قیام کی توثیق کی جائے گی۔