آج صبح جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے آج حلف اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جسٹس سجاد علی شاہ سے چیف جسٹس کا حلف لیا۔ تقریب میں دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔