رینجرزکو اختیارات نہ دینا سندھ حکومت کی بدنیتی ہے،عابد شیر علی

December 14, 2015 12:13 pm0 commentsViews: 24

کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، وزیرمملکت کی بات چیت
فیصل آباد مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں، رینجرز کو اختیارات نہ دینے میںسندھ حکومت کی بد نیتی شامل ہو سکتی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن پاکستان کی سا لمیت اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہے اور آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جاری رہے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بلیک میلنگ کرکے کراچی آپریشن کو رکوا دیا جائے گا اور رینجرز کی تذلیل کی جائے گی تو حکومت ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔ ہم پاکستانی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔