شعبہ حادثات،سول اسپتال میں مریضوں کو ایکسرے فلم دینے پر پابندی عائد

December 14, 2015 12:14 pm0 commentsViews: 37

تمام ڈاکٹرز مریضوں کی سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس شعبہ حادثات کے ایکسرے روم میں مانیٹر کریں گے
اقدام سے بچوں کے علاج میں تاخیر، ایکسرے فلموں کے ضیاع کے باعث احکامات جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کا دعویٰ
کراچی( نیوز ڈیسک) سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیا لوجی کے سربراہ نے شعبہ حادثات و ہنگامی طبی امداد کے مریضوں کو ایکسرے فلم کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایکسرے فلموں کے ضیاع اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر شعبہ حادثات سے ایکسرے کرانے کی شکایت موصول ہونے پر ہدایات جاری کی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا احسن اقدام بچوں کی ایمر جنسی میں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کے علاج کی تاخیر کا سبب بھی بن رہا ہے تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیا لوجی کے سربراہ پروفیسر عتیق احمد خان نے ایکسرے فلم کی قلت کی وجہ سے 10 دسمبر کو سر کلر کے ذریعے شعبہ حادثات و ہنگامی طبی امداد کے مریضوں کو ایکسرے فلم دینے پر پابندی عائد کر دی ہے میڈیا سپرنٹنڈنٹ کے حکم کے مطابق شعبہ جات کے تمام ڈاکٹرز مریضوں کے ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی رپورٹ شعبہ حادثات کے ایکسرے روم میں مانیٹر اور پی اے سی سسٹم پر دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات سے بڑے پیمانے پر غیر متعلقہ افراد کی جانب سے اایکسرے کرائے جانے کی اطلاع موصول ہونے پر وسائل کا ضیاع روکنے کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے ہیں۔