نیپا چورنگی پر پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی، 6کروڑ گیلن پانی ضائع

December 14, 2015 12:16 pm0 commentsViews: 27

یونیورسٹی روڈ سمیت کئی سڑکیں زیر آب آگئیں والو آپریشن کے کمزور نظام کے باعث پائپ لائن سے پانی کا بہائو جاری
دھابیجی سے پانی بند کردیا گیااور پانی مکمل طور پر بند ہونے کے بعد آئندہ 36گھنٹوں میں پائپ لائن کی مرمت کردی جائے گی، واٹر بورڈ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ہائیڈرنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی قیمتوں پر پانی فروخت کرنے میں مصروف ہوگئے۔ کراچی میں واٹر بورڈ کی لائن پھٹ جانے کے باعث پانی کی کمی ہوئی تو ٹینکر مافیا من مانی قیمتوں میں پانی فروخت کرنے لگی۔ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے باعث پانی جیسی نعمت بھی شہریوں کیلئے نایاب ہوتی جا رہی ہے جس سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے شہر میں واٹر لائن پھٹنے سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہوگیا جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہے مگر انتظامیہ کو ہمیشہ کی طرح عوام کی کوئی فکر نہیں۔