کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات17 دسمبر کو ہوں گے

December 14, 2015 12:34 pm0 commentsViews: 223

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ضلع شرقی کی یوسی28 وارڈ نمبر ایک اور ضلع غربی وارڈ نمبر2 میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر17 دسمبر کو انتخابات ہونگے جبکہ ضلع شرقی میں یوسی13 کی چیئرمین وائس چیئرمین، ضلع شرقی کی یوسی19 کے وارڈ نمبر3 اور ضلع غربی میں یوسی13 کے وارڈ نمبر3 میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر30 دسمبر کو ضمنی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے، ان نشستوں پر مختلف وجوہ کے باعث پانچ دسمبر کو انتخابات منعقد نہیں ہوئے تھے۔