آصف علی زرداری کو پی پی پارلیمنٹرین کا صدر بنانے کا فیصلہ

December 14, 2015 12:34 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بدستور پیپلز پارٹی کی سربراہی کرتے رہیںگے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے عہدوں کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ جنوری میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔