بھارت جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ معطل

December 14, 2015 12:38 pm0 commentsViews: 29

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک ادارے میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ معطل کر دیے گئے ہیں،یہ واقعہ بھارت کے معروف ہدایت کار ستیہ جیت رے کے نام پر قائم ادارے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) میں پیش آیا ہے۔ان اساتذہ کے خلاف زبانی اور تحریری شکایات کے بعد یہ اقدام کیے گئے ہیں جبکہ انسٹی ٹیوٹ نے شکایات کی جانچ کے لیے ایک اندرونی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس آر ایف ٹی آئی کے ڈین نلوتپل مجمدار نے اساتذہ کی معطلی کی تصدیق کی ہے۔