آٹھ سے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی پلان تیار

December 14, 2015 12:39 pm0 commentsViews: 82

نعتیہ محافل، ذکر و عظ، اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد جلوسوں کی غیر معمولی سیکورٹی یقینی بنائی جائے
بین المسالک ہم آہنگی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، ٹیکنیکل سوئپنگ جلد مکمل کی جائے، آئی جی سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ماہ ربیع الاول اور اسکے دواران بالخصوص 8 اور12ربیع الاول کے دنوں میں ہونیوالی نعتیہ محافل ، زکر وعظ ، اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالی ریلیوں ، جلوسوں ، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لئے پولیس رینج ،ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی فول پروف اورپلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں علمائے اکرام ، معروف سیاسی مذہبی شخصیات سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرتے ہوئے کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کنٹی جینسی پلان کے تحت آٹھ اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی اجتماع گاہوں انکی گزرگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹیکنکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے کو جوبیس گھنٹے قبل ہی مکمل کرلیا جائے جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں اور اجتماع گاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ باوردی پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔