مون پلازہ کے مالک عدالتی احکامات کے باوجود 10 کروڑ روپے بطور سکیورٹی جمع نہ کروا سکے

December 14, 2015 12:40 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں غیر قانونی مون پلازہ کے مالک عبدالرزاق خاموش عدالتی احکامات کے باوجود 10 کروڑ روپے بطور سکیورٹی جمع نہ کروا سکے مزید مہلت کے لئے دائر درخواست کی سماعت سپریم کورٹ آج (پیر) کو کرے گی۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل 2 رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ فریقین کو اطلاعاتی نوٹس بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔