ناردرن بائی پاس پر ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

December 14, 2015 12:50 pm0 commentsViews: 30

گلشن معمار اور اینٹی کارلفٹنگ سیل کی کارروائی، ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)گلشن معمار اور اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے مشرکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے سیب سے لدے ٹرک سے کروڑوروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ،جبکہ دوڈرائیوروں کو گرفتار کرلیاگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی مقدار میں منشیات پولیس نے ہڑپ کرلی ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار اور اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے اتوار کی شام نادرن بائی پاس پر خفیہ اطلاع پر حب سے آنے والے سیب سے لدے ٹرک نمبرTKQ533روک کر سیب کی پیٹیوں کی تلاشی لی تو سیب میں کی پیٹیوں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی ،پولیس نے فوری طور پر ڈرائیور حیات اللہ اور احمد اللہ کو گرفتار کرلیا ،ٹرک اور ملزمان کو تھانے منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او عبداللہ بھٹونے بتایاکہ منشیات تولی گئی تو تول کے مطابق سیب کی پیٹیوں سے 45من،10 کلو اعلی کوالٹی کی چرس اور گردہ ،جبکہ 6کلوافیون برآمد ہوئی ،انھوں نے بتایاکہ ڈرائیوروں کا کہنا ہیء کہ یہ منشیات حب سے لیکر آرہے تھے اور سپرہائی وے منڈی میں دینی تھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات 50من تھی لیکن پولیس نے کم ظاہر کی ہے۔

کراچی ائیرپورٹ پرنائیجیریا
کے مسافرسے منشیات برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر) جناح ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے نائیجیریا سے آنے والے غیر ملکی کو حراست میں لے کر کوکین برآمد کرلی ہے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پروازسے آنے والے ایک مسافرکو حراست میں لے کراس کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول اگلوا لئے ۔ کسٹم حکام نے غیرملکی مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیاہے۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا گرفتار شخص نائیجیریا کا شہری کا ہے، واکچوکوو زیسمیئون نامی مسافر سے 1.2 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔