لیاری میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

December 14, 2015 12:43 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مکین سراپا احتجاج‘ تفصیلات کے مطابق کلری،ہنگورہ آباد،جمعہ بلوچ روڈ،بہار کالونی ، آگرہ تاج کالونی ، احمد شاہ بخاری روڈ، ماڑیپور روڈ،سرگواد محلہ،ذکری پاڑہ اور پرانا ٹرک اڈہ سمیت مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سات بجے اچانک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیاسات بجے سے منقطع ہونے والی بجلی رات 9بجے تک بحال نہیں ہوسکی ،بجلی کی عدم فراہمی پر مکین بپھر گئے مشتعل افراد نے دعا ہوٹل نزد ماڑی پور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بجلی جلد بحال ہوجا ئے گی اس یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے۔