میٹھا در، صرافہ بازار میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

December 14, 2015 12:44 pm0 commentsViews: 39

آٹو پارٹس کی دکان میں بھڑکنے والی آگ پر3 گاڑیوں نے2 گھنٹے کے بعد قابو پا لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)میٹھادر صرافہ بازار میں دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر کے علاقے صرافہ بازار میں قائم آٹو اسپئر پارٹس کی دکان میں اتوار کی صبح 7:40پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،دکان سے دھواں نکلتا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے واقعے کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کی دی جس پر فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ۔فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پر 2گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا اور آگ لگنے سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہو ئی ہے ۔