وزیر اعلیٰ سندھ کی پارا چنار دھماکے کی مذمت

December 14, 2015 12:47 pm0 commentsViews: 29

کراچی (اسٹاف رپورٹر)) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارا چنار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جاںبحق ہونے الے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ دہشت گر دی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دہشت گردوں کے خلاف عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں اور جانوں کے نظرانے رائیگاں نہیں جائیں گے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

پارا چنار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عباس کمیلی
پنجاب میں دہشت گردی کے شکار افراد کیلئے20 لاکھ اور پارا چنار والوں کو صرف تین لاکھ دیئے جا رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سر براہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا ہے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ہیں پارا چنار میں طویل مدت تک دہشت گردی اور قتل وغارت گری ہوتی رہی ہے اور وہاں کے لوگوں نے شدید نقصان اٹھائے ہیں لیکن با مردی اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن امن او ر دشمن اسلام کو وہاں سے مار بھگایا ہے لیکن اس بار پھر امن کے دشمنوں نے بزدلانہ کا روائی کر کے شدید جا نی نقصان پہنچایا ہے ۔ گورنر نے بھی بجائے زخمیوں کی عیادت کرتے یہ اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کو تین تین لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا پاراچنار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ملک دوسرے حصوں میں اور بالخصوصپنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں جاںبحق ہونے والے افراد کو بیس بیس لاکھ معاوضہ دیا جاتاہے تو پاراچنار کے شہداء کو تین تین لاکھ کیوں دیا جارہا ہے کیا پارا چنار کے لوگ دوسرے درجے کے شہری ہیں۔