سندھ ثقافت کا دن، شہر میں تقریبات اور ریلیاں

December 14, 2015 12:52 pm0 commentsViews: 119

قوم پرست جماعتوں کے رہنماء سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے
مرکزی تقریب کراچی پریس کلب پر منعقد ہوئی، سندھ لوک فنکاروں نے دلکش گیت پیش کیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی سندھ کا ثقافتی دن ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ اتوار کو بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سچل گوٹھ، پہلوان گوٹھ، ملیر میمن گوٹھ، جام گوٹھ، جمعہ گوٹھ، ماڑی پور، کیماڑی، گلشن حدید، لیاری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئیں۔ سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے باہر منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں، سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر بھی موجود تھے۔ مرکزی تقریب میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مردوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں شریک نوجوان، بچوں اور مردوں نے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے سفید لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ خواتین نے بھی سندھی ثقافت کی مناسبت سے لباس پہنا ہوا تھا جس میں سندھ کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر ہورہی تھی۔ تقریب میں سندھی لوک فنکاروں نے مختلف گیت پیش کئے جس پر شرکاء جھوم اٹھے اور خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے والہانہ ثقافتی رقص کیا۔ تقریب میں موجود قوم پرست جماعتوں جئے سندھ قومی محاذ، جئے سندھ محاذ، سندھ نیشنل پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، قومی عوامی تحریک ، سندھ نیشنل موومنٹ، عوامی جمہوری پارٹی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تقریب میں امن واخوت اور بھائی چارگی کی فضاء دیکھنے میں آئی۔

سندھی ثقافت کا دن منانا بھائی چارگی کی علامت ہے، ثروت قادری
سندھ دھرتی کی خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پریس کلب میں تقریب سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی اولیاء کرام کی دھرتی ہے ،سندھی ٹوپی اجرک سندھ کی قدیم ثقافت ہے سندھی ٹوپی اجرک کا یوم منانا سندھ کی ثقافت کو فروغ اور امن ومحبت ،بھائی چارگی اور درگذر کے فلسفے کو تقویت دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں سندھی ٹوپی اجرک کے یوم کے موقع پر کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جس طرح آج ہم سندھی ٹوپی اجرک کا دن منا رہیہیں اسی لگن سے ہمیں سندھ دھرتی کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،دہشتگرد جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں مزارات اولیاء کو بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں انہیں یکجہتی کے ساتھ پیچھے دھکیلنا ہوگا،اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن ،محبت بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں اور یوم سندھی ٹوپی اجرک کی ثقافت ہمیں امن محبت کے پھول بکھیرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی پر بری نظر ڈالنے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔

سندھ صرف صوبہ نہیں بلکہ سندھیوں کا جنون ہے، سسی پلیجو
الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والے سن لیں ہم اپنا صوبہ تقسیم نہیں ہونے دینگے، ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب
ٹھٹھہ (نمائندہ آغاز )پیپلز پارٹی کی سنیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے سندھ میں الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والے سمجھ لیں سندھ ایک صوبا نہیں سندھیوں کا جنون ہے ،ایکتا دن کے موقع پر سندھی قوم کے جذبے کو دیکھ لے کہ سندہی قوم اپنی دہرتی سے کیسے محبت کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار پریس کلب ٹھٹھہ میں ایکتا ڈے کے حوا لے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھی زندہ قوم ہے ، سندھ5ہزارسالوں سے قائم ہے جس کو تقسیم کرنے والی کوشش کی مذمت کرتے ہیں ، ہمارے لیے آج عید کا دن ہے آج کے دن ہم دنیا کو پیغام دیں کہ سندھ ہی قوم امن پرست اور صوفی ازم کو پیغام دینے والی قوم ہیں ، اس دہرتی پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، دوسری جانب ایکتا ڈے کے حوالے پریس کلب ٹھٹھہ میں مرکزی تقریب ہوئی ۔جس میں اسکولوں کے طلبہ نے ثقافتی ڈریس پہن کر ٹیبلوز پیش کیے اپنی پیاری سندھ کی ثقافت سے محبت نچھاور کیے اور سندھ دھرتی سے محبت کا پیعام دیا فنکاروں نے اپنی گیتوں اور بانسریوں کی دھن کی ذریعے سندھ خصوصاً ملک میں دھشتگردی کو ختم کر نے اور امن کا پیغام دیا اور کہا کہ سندھ دھرتی کی ثفافت جو صدیوں پرانی پیار محبت اور امن سے مالامال ہے اور اس دن منانے کا مقصد یہ ہے کے ھم سب پاکستانی بھائی ایک اور ایک ہی رہیں گیں اور اس لیے ہی ھر سال عید کی طرح ایکتا ڈے مناتے ہیں تاکہ دلوں سے نفرتیں حتم ہو اور ایک دوسرے سے پیار اور امن اور محبت کی فضا قائم کر کے ملک کی خوشحالی کے لے کام کریں۔ اس موقع پر مختلف سیا سی پارٹیوں پیپلز پارٹی ، عوامی تحریک ، فنکشنل لیگ ، ن لیگ کے رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مقامی فنکاروں نے سندھی ٹیبلوز کرکے سندھ دہرتی سے محبت کرنے کا پیغام دیا ہے ۔