ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل چیک اپ کرالیا صحت مند اور توانا ہیں،نیب

December 14, 2015 12:53 pm0 commentsViews: 25

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا میڈیکل چیک اپ کرالیا‘ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین صحت مند اور توانا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے پی ایس او‘ سوئی نادرن گیس میں بھرتیوں ‘ ہسپتال کی اراضی الاٹمنٹ سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نیب حکام نے مزید کہا کہ آج بروز سوموار کو عاصم حسین سے باضابطہ طور پر تفتیش کی جائے گی۔