اللہ کا شکر ہے الیکشن میں ٹھپہ مافیا کا زور نہیں چل سکا، شاہی سید

December 14, 2015 12:56 pm0 commentsViews: 44

لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیا، تینوں صوبوں میں موجود حکومت کو ہی ووٹ دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سید نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس دفعہ بلدیاتی الیکشن میں ٹھپہ مافیاکا زورنہیں چل سکااور لوگوں نے ووٹ کا حق اپنی مرضی سے استعمال کیااور الیکشن کے روز کسی پر کسی قسم کا دبائو نہیں تھا۔جہاں تک ووٹ ڈالنے کے تناسب کا تعلق ہے اس میں فرق ہوسکتاہے،ویسے لوگ ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں تینوں صوبوں میں موجودحکومتوں کو ہی ووٹ دیاگیاہے۔