سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار7 خواتین بلدیاتی الیکشن میں کامیاب

December 14, 2015 12:57 pm0 commentsViews: 180

اس مرتبہ پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی
ریاض( یو پی پی) سعودی عرب میں خواتین کے انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ کم از کم 7 خواتین نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میونسپل کونسل کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ انتخابات میں کونسل کی2100 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے جبکہ1050 نشستوں پر شاہ کی منظوری سے تقرریاں کی گئیں۔ یہ سعودی تاریخ میں پہلے انتخابات تھے جن میں خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے بلکہ انتخابات لڑنے کا بھی حق دیا گیا تھا‘ انتخابات میں5938 مردوں کے ساتھ ساتھ978 ء خواتین امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا‘ میونسپل انتخابات میں کامیاب 7خواتین میں سے3نے ریاض میں کامیابی حاصل کی‘ حکام کے مطابق ان انتخابات کیلئے ساڑھے 13لاکھ مردوں کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ30ہزار خواتین کے ووٹ رجسٹر کئے گئے تھے‘ سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے انتخابات نایاب ہوتے ہیں‘1965 ء سے لے کر 2005ء تک یہاں کسی قسم کا کوئی انتخاب نہیں ہوا‘ خواتین کو شرکت کا موقع دینے کا فیصلہ شاہ عبداللہ کا تھا۔