کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

December 16, 2015 9:25 pm0 commentsViews: 16

رینجرز کے ٹارگٹڈآپریشن سے شہر کی رونقین بحال ہوئیں، کراچی کے حالات سے ملک کے حالات بہتر ہوں گے
تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں، معاملات فہم و فراست سے حل کرنے چاہئیں، دورہ چین سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر ہوں گے تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ معاملات کو فہم و فراست کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کونے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔