سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ایک سال مکمل ،شہداء کو خراج عقیدت

December 16, 2015 9:43 pm0 commentsViews: 32

مرکزی تقریب پشاور کے اسکول میں منعقد کی گئی، وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف راحیل شریف، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزراء اعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی
آرمی پبلک اسکول میں تقریب کے موقع پر پشاور میں سخت حفاظتی انتظامات،وزیراعظم نے ملک بھر کے اسکولوں میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج پشاور سمیت ملک بھر میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکو ایک سال مکمل ہونے پر شہداء بچوں کی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پشاور میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزراء اعلیٰ سندھ اور خیبر پختونخوا ، گورنر کے پی کے اور وزراء شرکت کریں گے، آرمی چیف کی قیادت میں کور کمانڈر اجلاس میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی پاک فوج دہشتگردی کے خلاف کبھی نہیں جھکے گی۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں منعقد تقریب میں آرمی اسکول کے شہداء کے والدین اور زخمی بچے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک بھر کے اسکولوں میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے پی کے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا اسکول میں تقریب کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں آج صبح آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قبروں پر اہلخانہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔ آج پشاور، پنجاب اور سندھ کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں اسکولوں میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا نجی ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹی وی اینکرز نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکول یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ آج 16 دسمبرکا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ حکومت شہداء اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔