ایکسپو سینٹر‘ گیارہویں انٹر نیشنل بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش شروع ہوگئی

December 16, 2015 9:58 pm0 commentsViews: 35

کراچی چیمبر کے صدر یونس ایم بشیر نے افتتاح کیا‘ نمائش میں ملک بھر سے اور125 غیر ملکی نمائندے شرکت کررہے ہیں
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں گیارہویں 2 روزہ انٹر نیشنل بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری نمائش شروع ہوگئی۔ نمائش کا افتتاح کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یونس ایم بشیر نے کیا۔ مہمان خصوصی نے کنسٹرکشن انڈسٹری نمائش میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے 125 غیر ملکی وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری ایک بڑی انڈسٹری کے طور پر ابھر رہی ہے غیر ملکی نمائندے نمائش میں مقامی تعمیراتی صنعت کو ترجیح کے حوالے اپنے منصوبے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کو یوٹیلیٹیز کے حوالے سے قانونی مسائل کا سامنا ہے جسے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر اس مسئلے کو حل کرکے انڈسٹری کی اہمیت کو زیادہ بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں غیر ملکی کمپنیاں پاکستان خصوصاً کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بہت آہستہ آہستہ سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ کراچی میں امن کی بحالی سے اس میں بھر پور اضافہ ہو سکتا ہے۔ تقریب میں خالد فیروز، روس کے تجارت کے ماہر اور کمشنر میگزی مئی گروما کوف اور ایران اور انڈونیشیا کے سفارت کاروں نے حصہ لیا۔ نمائش17 دسمبر تک جاری رہے گی۔