نرما نے اپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

December 16, 2015 10:07 pm0 commentsViews: 36

لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار نرما نے فلموں اور ڈراموں میں کام نہ ملنے سے مایوس ہو کر اپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نرما گزشتہ تین برسوں سے کام کی تلاش میں ہیں مگر ماضی میں ان کے بڑھتے ہوئے نخروں اور لا پرواہیوں کے سبب کوئی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فنکارہ نے حالات کے پیش نظر اپنا ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نرما کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پروڈکشن ہائوس کے ذریعے معیاری فلمیں ڈرامے اور شوز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی باصلاحیت ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار وہ اپنی پروڈکشنز کے ذریعے کریں گی۔