سلمان خان اپنی 50ویں سالگرہ کام کرتے ہوئے منائیں گے

December 16, 2015 10:05 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی50 ویں سالگرہ کام کرتے ہوئے منائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بک اسٹار انٹر ٹینمنٹ ایوارڈ2015ء کے موقع پر سلمان خان سے ان کی سالگرہ منانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس پر اداکار نے کہا کہ سالگرہ منانے کے لئے کوئی خاص پروگرام نہیں بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ27 دسمبر کو اپنی سالگرہ ہر سال کی طرح کام کرتے ہوئے منائیں گے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر اکٹھے کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جو کہ ایک اچھا آغاز ہے۔