امریکہ میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ریڈ الرٹ

December 16, 2015 10:06 pm0 commentsViews: 19

ریاست لاس اینجلس کے تمام اسکول سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے
900اسکولوں کے بند ہونے سے 6لاکھ 40ہزار طلبہ اسکول نہ جاسکے
لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں نا معلوم شخص کی اسکول بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی اداروں نے شہر کے تمام اسکولز کو فوری طور پر بندکر دیا ہے اور شہریوں کو گھر پر رہنے اور معمولات زندگی ترک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے پیش نظر لاس اینجلس سیکورٹی اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاس اینجلس کے 900 سے زائد اسکولوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں جن میں6 لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ کاروباری مراکز اور بچوں کی اسکول بسوں کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور شہر میں گھومنے سے پرہیز کریں، چیف آف دی لاس اینجلس اسکول پولیس ڈپارٹمنٹ سٹیون ریپرمین نے کہا ہے کہ ایک نا معلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل بھیجی ہے جس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے اور اس نا معلوم شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔