چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے‘ قائم علی شاہ

December 16, 2015 10:11 pm0 commentsViews: 28

حکومت سندھ رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیر چاہتی تو پھر اختیارات نہ دیتی
کراچی آپریشن کامیاب اور کامرانی سے چل رہا ہے‘ پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے بات چیت
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 2 سے3 دن میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دی جائے گی۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے۔ وہ اے پی ایس سانحہ کی برسی میں شرکت کیلئے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رینجر کے اختیارات میں توسیع میں تاخیر چاہتی ہے تو انہیں اختیارات ہی نہیں دیتی، کراچی آپریشن کامیاب اور کامرانی سے چل رہا ہے۔ شہر کے حالات کافی حد تک بہتر ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے4500 مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں رینجرز اور پولیس کی وجہ سے کراچی میں جرائم میں80 فیصد کمی آئی ہے۔ شہر کے حالات کافی حد تک بہتر ہوگئے ہیں۔ کراچی میں اب تک 4500 دہشت گرد گرفتار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ2 سے3 دن میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دی جائے گی۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے حالات میں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے
متحدہ کے بیان کے حوالے سے
خبریں بے بنیاد ہیں‘ ترجمان
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے ایم کیو ایم کی رینجرز پالیسی کے بارے میں میڈیا میں چلنے والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور میڈیا میں ان کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ آج آرمی
پبلک اسکول میں بطور مالی تعاون
5کروڑ کا چیک پیش کریں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ منگل کی شام پشاور روانہ ہوگئے‘ جہاں وہ بدھ کو آرمی پبلک اسکول میں ہونیوالی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ آرمی پبلک اسکول پشاور کی انتظامیہ کو سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کی طرف سے5کروڑ روپے کا چیک بطور مالی تعاون بھی پیش کریں گے۔