ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا‘ انجن کو نقصان
اسلام آباد ( یو پی پی ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے ٹورنٹو سے پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ٹورنٹو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے انجن کو نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جہاز کی مرمت کیلئے 72 گھنٹے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ مسافروں کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا۔