رضا ربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد (یو پی پی ) صدر ممنون حسین کے بیرون ملک دورے کی بناء پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا، منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔