قرار داد دیکھ کر حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرینگے‘ متحدہ

December 16, 2015 10:50 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آج رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں آنے والی قرار داد کو دیکھ کر حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے آنے والی قرار داد کا پہلے جائزہ لیا جائے گا، اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔