رؤف صدیقی کے خلاف 9 مقدمات کاعبوری چالان منظور کرلیا

December 16, 2015 10:51 pm0 commentsViews: 21

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمارؤف صدیقی کے خلاف 9 مقدمات کاعبوری چالان منظور کرلیا ہے ۔چالان میں ایم کیو ایم قائد،فاروق ستاراور وسیم اختر:قمر منصور،ریحان ہاشمی،خالد مقبول صدیقی ،رشید گوڈیل بھی عدم گرفتار ملزمان میں شامل ہیںچالان میں ایم کیوایم قائد کی تقریر سننے پر ملزمان کوسہولت کارکے طورپر نامزدکیا گیا ہے مقدمات سکھن،ملیرکینٹ،بن قاسم،اسٹیل ٹان،سچل اور سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج مقدمات میں اشتعال انگیز تقریر،عوام کوقومی اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام شامل ہے۔