پاکستان کا شاہین ون اے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین ون اے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ‘ میزائل900 کلو میٹر تک ہر طرح کے وار ہیڈ لے جانے اور مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ صدر اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔