معصوم بچوں کے خون نے منزل کی راہیں متعین کردیں‘کور کمانڈر کراچی

December 17, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 21

سانحہ پشاور کے شہداء نے ہمیں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے یکجا کردیا‘ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ معصوموں کے خون نے ہمارے لئے منزل کی راہیں متعین کی ہیں۔ ہم آج بھی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے یکجا ہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید معصوموں کے خون نے ہمارے لئے منزل کی راہیں متعین کی ہیں اولاد والدین کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا بہترین عمل علم حاصل کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ خوش اخلاقی اور مضبوط کردار کی مثال بنیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بھر پور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جس مقصد کیلئے بچوں نے قربانیاں دیں اسے حاصل کرکے دم لیں گے۔