بلدیاتی انتخابات، سندھ اور پنجاب میں آج صبح پولنگ شروع

December 17, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 36

کراچی کے ضلع شرقی اور غربی کے 2وارڈز میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں سندھ کے 17اضلاع میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی
چھاچھرو ودیگر علاقوں میں انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، پنجاب میں 18اضلاع کی 59نشستوں پر الیکشن کا دنگل ،سردی کے باعث پولنگ سستی کا شکار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی‘ 5دسمبر کو جن علاقوں میں پولنگ نہیں ہوسکی تھی وہاں ووٹ ڈالے جارہے ہیں‘ آج صبح کراچی کے ضلع شرقی کی یونین کمیٹی28 کے وارڈ نمبر 1 میٹروول کے4پولنگ اسٹیشن جن میں میرٹ اسکول ابو الحسن اصفہانی روڈ میں2گرلز اسکول میٹروول نمبر 3 میں2پولنگ اسٹیشن اور ضلع غربی کی یونین کونسل نمبر 4 کے وارڈ نمبر 4 میں 2پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز اسکول بروہی گوٹھ اور گورنمنٹ بوائز اسکول حضرت آباد میں پولنگ ساڑھے سات بجے شروع ہوئی ‘جبکہ سندھ کے17 اضلاع کی42یونین کونسل اور پنجاب کے 18 اضلاع کی50 نشستوں پر پولنگ آج صبح شروع ہوئی‘ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں دور دراز علاقوں چھاچھروں و دیگرجگہوں پر ناتخابی سامان وقت پر نہ پہنچنے سے پولنگ دوپہر کے بعد شروع ہوگی جبکہ حیدر آباد میں پولنگ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی‘ علاوہ ازیں سانگھڑ اور بدین میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے اور سیکورٹی خدشات کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں ووٹرز کی پولنگ میں حصہ نہ لینے پر الیکشن ملتوی کردیئے گئے‘ دوسری جانب سخت سردی کے باعث لوگ گھروں سے نہ نکل سکے۔