کراچی سمیت سندھ کی جیلوں کے4 افسران کے تبادلے

December 17, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ کی جیلوں کے 4 افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ کے دفتر سے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ19 کے افسر ایس پی قاضی نذیر احمد کا سینٹرل جیل کراچی سے تبادلہ کر کے ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ19 کے افسر ایس ایس پی غلام مرتضیٰ شیخ کو ایس ایس پی سینٹرل جیل تعینات کر دیا ، گریڈ 18 کے افسر ایس پی راجہ ممتاز احمد کو ایس ایس پی ملیر جیل کراچی جبکہ گریڈ18 کے افسر ایس پی آفاق رضوی کو ایس پی ڈسٹرکٹ بدین جیل تعینات کر دیا گیا۔

دہشتگردوں کو فرار کرانے پراسسٹنٹ جیلر اور کلرک کیخلاف مقدمہ
اسسٹنٹ سینٹرل جیل کمال حسین نے کلرک ظفر اقبال کے ساتھ ملکر چاروں دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر رہا کرادیا تھا
4 دہشت گردوں کو تھانہ سعید آباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا اور جیل میں تھے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ جیلر کمال حسین اور کلرک ظفر اقبال کے خلاف سینٹرل جیل سے4 دہشت گردوں کی غیر قانونی رہائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروں دہشت گردوں کو تھانہ سعید آباد کے حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اسسٹنٹ سینٹرل جیل کمال حسین نے کلرک ظفر اقبال سے مل کر چاروں دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر رہا کر ادیا۔ جس پر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کمال حسین اور ظفر اقبال کے خلاف نیو ٹائون تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تاہم کسی کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوئی۔