آلودگی میں کمی کیلئے دہلی میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی

December 17, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 27

نئی دہلی( یو پی پی) بھارتی دار الحکومت دہلی میں آلودگی کم کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں یکم مارچ سے ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے مطابق اس کا اطلاق دہلی اور اس سے ملحق این سی آر کے علاقوں پر ہوگا۔ عدالت عظمیٰ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں یہ پابندی2000 ہزار سی سی سے زیادہ صلاحیت والی ڈیزل ایس یو وی اور دیگر گاڑیوں پر لگائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے دار الحکومت دہلی میں داخل ہونے والی کمرشل گاڑیوں پر لگنے والے گرین ٹیکس کو بڑھا کر دگنا کر دیا ہے۔