ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی
اسلام آباد( ایجنسیاں) سانحہ پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔ سانحے کی مناسبت سے تقریبات کے مقامات پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ جب کہ اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی۔ تقریبات میں جامہ تلاشی کے بعد شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔