فلم فتور کے مناظر کی دوبارہ فلمبندی پر کترینہ برہم ہوگئیں

December 17, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 35

ممبئی( نیٹ نیوز) معروف اداکارہ کترینہ کیف آج کل اپنی نئی آنے والی فلم فتور کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فتور میں اداکارہ کترینہ کیف آدتیہ رائے کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اس میں کچھ مناظر تھے جو اداکارہ نے عکسبند کرا بھی دئیے تاہم فلمساز کو پسند نہ آئے۔ بعد ازاں فلمساز نے کترینہ کیف سے ان کی دوبارہ عکس بندی کیلئے کہا جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان مناظر کی فلمبندی آسان نہیں ہے۔ تاہم بعد ازاں فلمساز اداکارہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔