سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میںگورنر راج سے متعلق درخواست پر فریقین کو 22دسمبر تک نوٹس جاری

December 17, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 25

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گورنر راج سے متعلق درخواست پر فریقین کو 22دسمبر تک نوٹس جاری کردیئے سندھ ہائی کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں اس وقت آئین و قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے بنیادی انسانی حقوق پامال ہورہے لہٰذا وفاقی حکومت آرٹیکل دوسو چونتیس کے تحت صدر مملکت کو سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے درخواست کرے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی فریقین کو بائیس دسمبر تک نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں گورنر راج کیلئے درخواست
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم 2رکنی بینچ نے مولوی اقبال حیدر کی سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے لیئے دائر آئینی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 22دسمبر تک جواب طلب کر لیا آئینی درخواست میں مولوی اقبال حیدر نے آئین کے آرٹیکل 237 کے تحت سندھ میں گورنر راج لگانے یا کراچی میں جاری آپریشن کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی حکومت کی تحت لانے کی استدعا کی ہے دوخواست گزار نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایاہے۔

سندھ ہائیکورٹ
میں رینجرز کے اختیارات کی
بحالی کیلئے درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں رینجرز کے اختیارات کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی گئی سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی اردو یونیورسٹی گریجویٹ فورم کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز کے اختیارات بحال کیے جائیں شہر میں رینجرز نے آپریشن کے ذریعے70فیصد جرائم کا خاتمہ کیا ، رینجرز کے اختیارات بحال نہ کرنے کے باعث عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ رینجرز کے اختیارات مداخلت کرتے ہوئے ان کے اختیارات بحال کرائے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔

ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے
پاک کرنے کے لئے سندھ
ہائی کورٹ میں درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق پولیس افسر مقصود احمد کیا جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی بھر مار ہے جس سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے لہذا عدالت ملک بھر میں آپریشن کے احکامات دے۔

سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کیس
میں سزا پانے والے ملزم کی سزا
کو کالعدم قرار دے گرفتار کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں سزا پانے والے ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دے دیاسندھ ہائیکورٹ میں خان شاہ جی نامی ملزم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے اس کو پچیس کلو چرس کے جرم میں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اور سے 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا اپیل کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کی عدالت نے دلائل کے بعد سزا کالعدم قرار دے دی۔

منشیات کیس میں عمر قید کی سزا
پانے والے ملزم کی سزا کالعدم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں سزا پانے والے ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دے دیاسندھ ہائیکورٹ میں خان شاہ جی نامی ملزم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے اس کو پچیس کلو چرس کے جرم میں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔