ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا‘ گورنر سندھ

December 17, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 20

صفائی ستھرائی کے کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے‘ وزیر بلدیات سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے بدھ کو گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر نے محکمہ بلدیات کے معاملات اور صوبے و شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت دی کہ صوبے اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ صوبے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو موثر انداز میں کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے گورنر سندھ کو بتایا کہ محکمہ بلدیات عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ جاری منصوبو ں کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔