شاہ رخ کی نئی فلم دل والے کو ریلیز سے قبل مشکلات کا سامنا

December 17, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 52

ممبئی( نیٹ نیوز) سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم دل والے کو نمائش سے قبل آج کل شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹ نونرمان سینا کی طرف سے شاہ رخ خان کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کی طرف سے جب شاہ رخ خان سے اس معاملے پر اظہار خیال کیلئے کہا گیا ہے تو ان کا کہنا تھا براہ مہربانی مجھ سے صرف فلم سے متعلق وہی سوالات کئے جائیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کر لے انشا اللہ اس مرتبہ بھی پرستاروں کی دعائوں سے ان کی فلم لازماً کامیابی سے ہمکنار ہوگی واضح رہے کہ چند روز قبل سپر اسٹار اور دل والے ٹیم کی طرف سے چنئی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا تھا۔