اب بھارت میں مسلمان دہشت گرد بھی بن گئے

December 17, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 23

دہلی کے غریب محمد آصف کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اس کے گھر سے گرفتار کرلیا
گائے کے ذبح پر پابندی کے بعد مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیاجانے لگا
نئی دہلی( خبر ایجنسی) بھارت میں مسلمانوں کو تنگ کرنے کیلئے نت نئے طریقہ اختیار کئے جاتے ہیں، کبھی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو کبھی عید کے موقع پر اسکولوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جاتی ہیں۔ اب بھارتیوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر گرفتاری مہم شروع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسلمان شہری محمد آصف کو القاعدہ کا دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے۔ ریاست اتر پردیش کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔