آج جمعیت الفلاح میں سید محمود ’’انگلینڈ میں اسلامی سرگرمیوں‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے

December 17, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز میں سید محمود ہیڈ آف اسٹریٹجک ڈولپمنٹ دار العلوم لندن انگلینڈ میں اسلامی سرگرمیوں کے موضوع پر 17 دسمبر 2015( آج) ساڑھے چھ بجے شام جمعیت الفلاح لائبریری ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں خطاب کریں گے۔ اس نشست میں ماہنامہ ترجمان القرآن کے نائب مدیر پروفیسر مسلم سجاد، سابق رکن قومی اسمبلی و صدر جمعیت الفلاح مظفر ہاشمی شریک گفتگو ہوں گے۔