کراچی کے تاجر آج سندھ اسمبلی کا گھیرائو کرینگے

December 17, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 21

رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرار داد نا منظور‘ بھتہ خوروں کو ایک بار پھر بے لگام چھوڑ دیا گیا
رینجرز کے اقدامات سے تاجروں کو تحفظ ملا تھا اب لاوارث چھوڑ دیا گیا‘ عتیق میر
کراچی( کامرس ڈیسک) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرار داد کو نا منظور کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نے آج سندھ اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر نے کہا ہے کہ اس قرار داد سے بھتہ خوروں کو اک بار پھر بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔ کراچی کو ایک بار پھر بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا جس طرح کے اختیارات دئیے گئے اس سے شیر کو پنجرے میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس لئے کراچی کے تاجر اس قرار داد کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیرائو کریں گے اور اس سلسلے میں پاکستان چوک سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ رینجرز کے اقدامات سے تاجروں کو تحفظ ملا تھالیکن ایک بار پھر ان کو لا وارث چھوڑ دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عتیق میر نے تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز اور دیگر طبقات سے اپیل کی ہے کہ پر امن ریلی میں شریک ہو کر کراچی میں امن کی بحالی کیلئے احتجاج ریکارڈ کروائیں، مطالبات کے حق میں سندھ اسمبلی کا چاروں طرف سے گھیرائو کیا جائے گا، سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات کی بحالی پر مجبو کر دیں گے۔ یہ ریلی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔