خواب دیکھا ہے 2016 ملک کیلئے منفرد سال ہوگا‘ منظور وسان

December 17, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 22

یہ تاثر غلط ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے معدنیات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے کہ2016 ملک کے لیے ایک منفرد سال ثابت ہو گا اور یہ سال پاکستان میں امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی سال ہو گا ۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے نہیں ڈرتی اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں تاخیر کا اصل سبب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مصروفیات تھیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی ابھی کنفرم نہیں ہے ۔