محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

December 17, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 26

چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی‘ مقررین‘ سیکریٹری بہبود آبادی کیخلاف نعرے بازی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت ایپکا کے صدر پریل دایو نے کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینزراور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کو چھ ماہ سے فنڈ جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور فیلڈ میں کام بند پڑا ہے،ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی آسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ملازمین کو فوری طور پرتنخواہیں جاری کی جائیں۔بعد ازاں شرکاء نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔