او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کیس کی سماعت، 14جنوری تک ملتوی

December 17, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 32

کراچی (این این آئی) احتساب عدالت میں او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کیس کی سماعت، عدالت نے 14 جنوری تک ملتوی کردی کراچی کی احتساب عدالت نمبر دو میں او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کیس کی سماعت میں ملزمان کے خلاف تیسرے گواہ محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، ٹنڈوآدم گیس فیلڈ میں18کروڑ روپے زائد کرپشن میں ملزمان حسین بخش ناریجو سمیت9ملزمان شامل ہیں ملزمان پر الزام تھا کہ جعلی انوائسز کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا عدالت نے تیسرے گواہ کے بیان کے بعد عدالت نے سماعت14جنوری تک ملتوی کردی۔

این آئی سی ایل کیس میں ملوث
امین فہیم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں این آئی سی ایل کیس میں ملوث مخدوم امین فہیم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کردیااحتساب عدالت نے مخدوم امین فہیم کا نام این آئی سی ایل سے خارج کردیا گیاعدالت نے عدام حاضری پرسابق ڈائریکٹر این آئی سی ایل گردیزی اور نوید احمد حسن کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 21دسمبر تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔