قائد آباد کی یوسی 7 کے نتائج کیخلاف جماعت اسلامی تحریک انصاف کا احتجاج

December 17, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ یونین کمیٹی نمبر 7قائد آباد میں ریٹرننگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کی ایماء پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر کے حکمران جماعت کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا ہے جو دھاندلی کے مترادف ہے اور الیکشن کمیشن نے اس صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو پھر قائد آباد اور دیگر مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔ان خیالات کاظہار بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار ملک حاکم خان،تحریک انصاف کے جاوید ملا خیل ،جماعت اسلامی کے مستان خان،ایم کیو ایم کے محمد نصیب اور آزاد امیدوار سعید عباسی نے کیا۔