محافظ فورس کے شہید افسر کی نماز جنازہ پولیس افسران کی شرکت

December 17, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 32

کراچی (اسٹاف رپورٹر )محافظ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا منور کی نماز جنازہ بدھ کو اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ہیڈکوارٹر میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں سینئر افسران و کمانڈوز نے شرکت کی ۔ واضع رہے کہ شہید رانا منور نوکری پر آتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں بس کی ٹکر سے شہید ہوئے۔اے آئی جی سکیورٹی مقصود احمد اور سینئر افسران و کمانڈوز نے رانا منور کی اچانک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہدے اور لواحقین کو اس عظیم صدمے کو براداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔